دیر بالا کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی، عاطف خان

بہت جلد کمراٹ سے کالام، پتراک سے تل اور کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا،سینئر وزیر برائے سیاحت

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا کہ دیر بالا کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی بہت جلد 67 کلومیٹر کمراٹ سے کالام،47 کلومیٹر پتراک سے تل اور14 کلومیٹر کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان اور محکمہ سیاحت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر کو ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت تمام سیاحتی مقامات تک منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان اور فیزیبلٹی رپورٹ سمیت تمام کام جلد ازجلد مکمل کرنے اور تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ میں سڑکوں کی تعمیر بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال سب سے زیادہ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔انہوں نے کہا کہ دیر بالا کے پر فضا ء مقام کمراٹ تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بناکر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں