خیبرپختونخوااسمبلی میں قبائلی خواتین ایم پی ایز کانوٹیفکیشن جاری،ایوان میں تعدادمکمل ہوگئی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوااسمبلی میں قبائلی اضلاع کی باقی رہ جانے والی دوخواتین مخصوص نشستوں پرامیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا امیدواروں میں پی ٹی آئی کی عائشہ بی بی اوربلوچستان عوامی پارٹی کی بصیرت خان شامل ہیں جس کے بعد صوبائی اسمبلی میںقبائلی اضلاع سے نومنتخب اراکین کی مطلوبہ تعدادیعنی21 اورایوان کی مکمل تعداد145مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 25جولائی2019ء کوملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی16جنرل نشستوں پر عام انتخابات ہوئے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کھاتے میں سات نشستیں آئیں جب کہ ،جے یوآئی کے تین،بلوچستان عوامی پارٹی کے تین اوراے این پی ،جماعت اسلامی کاایک ایک اورایک آزاد امیدوارمنتخب ہوا اس تناسب سے پی ٹی آئی کودو،جے یوآئی اوربلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں جبکہ اقلیت کی اکلوتی نشست پربھی پی ٹی آئی کارکن کامیاب قرارپایا نومنتخب اراکین نی27اگست کو اسمبلی رکنیت کی حیثیت حلف اٹھایا تاہم پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے خواتین کی اضافی انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہ کئے جانے کے باعث خواتین مخصوص نشستوں پردوامیدواروں کانوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکاتھا گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی عائشہ بی بی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی بصیرت خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نومنتخب اراکین کی مطلوب تعداد24اورایوان کی145تعدادمکمل ہوگئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں