چترال میں الخدمت ڈائیگنا سٹک لیب کی نئی عمارت کا افتتاح

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:43

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) الخدمت فائونڈیشن نے چترال میں جدید سہولیات سے آراستہ الخدمت ڈائیگنا سٹک لیب کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔ چناراین مارکیٹ میں الخدمت ڈائیگنا سٹک لیب کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خالد وقاص کی صدارت میں منعقدہوئی ۔اس موقع پر این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر شاہ ، سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ، ڈاکٹررحمت امان ، ڈاکٹرراشد ظفر ، ڈاکٹر بلال کے علاوہ الخدمت کے صوبائی ہیلتھ منیجر شکیل احمد ، منیجر ایجوکیشن وحید اللہ ، میڈیا منیجر نورالواحدجدون ، الخدمت کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ ، پریس کلب چترال کے جنرل سیکرٹری فخرعالم ، نورافضل سمیت دیگر صحافیوں ، ڈاکٹروں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت کے صوبائی صدر خالدوقاص اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے کہاکہ چترال میں الخدمت فائونڈیشن کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے دو الگ الگ سکول قائم ہیں ۔ضلع کے دور دراز علاقوں کے طلبہ کے لئے چترال سٹی میں الخدمت یوتھ ہاسٹل قائم ہے جہاں پر 100طلبہ کے لئے رہائش کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ضلع میں الخدمت ایمبولینس سروس سمیت جدید سہولیات سے آراستہ ڈائیگناسنگ سنٹر سمیت الخدمت ہسپتال قائم ہیں جس سے روزانہ سینکڑوں افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چترال صوبے کا دور افتادہ اور پسماندہ ضلع ہے جہاں پر روزمرہ سہولیات کا فقدان ہے ۔رقبے کے لحاظ سے وسیع ضلع ہونے کی وجہ سے چترال میں حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔ الخدمت فائوڈیشن نے چترال میں صحت اور تعلیم کی سہولیات سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں اور مستقبل میں بھی ضلع چترال کے اندر الخدمت کے تحت فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے جدید ڈائیگناسٹک لیب کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں