جمعیت علماء پاکستان (نورانی) خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کل منعقد ہو ں گے

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:45

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) خیبر پختونخوا کے آئندہ دورانیہ کے لئے صوبائی انتخابات منعقد کرنے کے لئے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی سپریم کونسل نے سید محمد سبطین گیلانی ، اظہر محمود ہزاروی اور ملک اسد اظہر پر مشتمل تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے جمعرات کے روزضلع مردان میں صوبائی انتخابات کروانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ضلعی تنظیمات اور صوبائی شوریٰ ارکان کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنی نئی صوبائی قیادت کا انتخاب کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں