صوبائی سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:45

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ منعقد ہوئی جس میں مختلف محکموں اور اضلاع کے 38 افسران نے شرکت کی ٹریننگ کے پہلے روز حبیب اللہ خان ریٹائرڈ چیف انسٹرکٹر NIM نے شرکاء کوCivil Services Law اور Khyber Pakhtunkhwa Rules of Business 1985 (with updated amendments پر مفصل لیکچر دیا ٹریننگ کے دوسرے روز وقار احمد طورو نے شرکا کو Project Management, Preparation of ADP, PC-1, PC-II, PC-III and PC-IV with approving foras پر مفصل لیکچر دئیے ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے شرکاء نے اہمیت کے حامل عنوانات پر ٹریننگ کے اہتمام پر پراونشل سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور ٹریننگ سے مہیا معلومات سے اپنے متعلقہ دفترمیں مستفید ہونے کا عزم کیا۔ ٹریننگ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرلPSA عثمان گل نے بحیثیت چیف اکانومسٹ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر شرکاء کو Guidance دی اور اپنے عملی تجربات شیئر کئے اورشرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے واضح رہے کہ صوبائی سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا وقتا فوقتا صوبائی افسران کے لئے اہمیت کے حامل عنوانات پر ٹریننگ کا اہتمام کرتی رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں