موجودہ حکمران نوازشریف کی جان کے درپے ہیں ‘ ارباب افضل حیات

سازش کے تحت انتقام لیا جارہا ہے‘سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو عمران خان کا گریبان پکڑیں گے‘ ارباب خضر حیات

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 68 کے سابق امیدوار ارباب افضل اکبر حیات اورڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک میاںمحمد نوازشریف کی طبیعت کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے‘انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف شدید علیل ہیں اور ان کی علالت کے حوالے سے وفاقی حکومت اور نیب حکام بخوبی واقف تھے لیکن اس کے باوجود دوران حراست ان کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ‘میاںمحمدنواز شریف دل کے عارضے سمیت مختلف امراض کا شکار ہیں ۔

اس کے باوجود ان کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کی جانب سے نیب سے متعدد بار کہا گیا میاں محمدنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے لیکن انہیں اپنے ذاتی معالج سے نہیں ملنے دیا گیا ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ میاں محمدنواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ماہر ڈاکٹر ز ایک پینل تشکیل دیا جائے ‘محمدنواز شریف کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ‘اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے اور پھر دمادم مست قلندر ہوگا ور وہ موجودہ حکومت کا آخری دن ہو گا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں