تین افراد کی فوری طور پر پر بحیثیت ممبران بورڈ آف گورننس ایم ٹی آئی بنوں تقرریاں

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:02

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) خیبر پختون خوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن اصلاحاتی ترمیمی ایکٹ 2019 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دی سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کے سفارش کردہ تین افراد کی فوری طور پر پر بحیثیت ممبران بورڈ آف گورننس ایم ٹی آئی بنوں، تین برس کی مدت کیلئے تقرریاں کردی ہے جن کے نام حبیب الرحمان، کیپٹن( ریٹائرڈ) شیرافضل خان اور ڈاکٹر محمد فاروق ہیں ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں