چائنہ میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی سے سینئر وزیر خیبر پختون خوا عاطف خان کی ملاقات

جمعہ 8 نومبر 2019 19:31

پشاور۔08 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) چائنہ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبر پختو نخوا کے چیف ایگزیکٹیو حسن داود بٹ نے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات کی جس میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق ہوا ، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے صوبے میں سیاحتی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں مربوط سیاحتی زونز بنائے جارہے ہیں جہاں سیاحوں کو ہر قسم سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، اسکے علاوہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کی جارہی ہے، صوبے میں بدھ مت کے 2000مقدس مقامات سمیت 6000 ارکیالوجیکل سائٹس موجود ہیں جسے ترقی دینے اور محفوظ بنانے کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود بدھ مت کے مقدس مقامات دیکھنے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے بدھ مت کے پیرو کار صوبے کا رخ کررہے ہیں۔ چائنہ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کی سیاحت کے فروغ کیلئے کئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود بدھ مت کے مقدس مقامات کے بارے میں چائنہ میں آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں