پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کاملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات پر زور

ملازمین کے سی پی فنڈزکی جی پی فنڈزمنتقلی،سروس رولزاورملازمین کی پروموشن کے مطالبات کی منظوری کامطالبہ

جمعہ 8 نومبر 2019 19:31

پشاور۔08 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء)محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے افسران نے محکمے کے اعلیٰ حکام پرزوردیا ہے کہ پیڈوملازمین کے سی پی فنڈزکی جی پی فنڈزمنتقلی،سروس رولزاورملازمین کی پروموشن کے جائزو دیرینہ مطالبات کے فوری حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہارپیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں شرکاء نے کیا۔ اجلاس پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرسیدعزیزشاہ باچا اورجنرل سیکرٹری فضل رحیم کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں پیڈوافسران نے ادارے کے ملازمین کے جائز مسائل جن میںسی پی فنڈزکی جی پی فنڈز منتقلی،ملازمین کی ترقیوں،پراجیکٹس کی آسامیوں پر تعیناتیوں ،پراجیکٹ ملازمین کے مسائل سمیت دیگراہم امورزیربحث آئے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے پیڈوکے ری وائزسروس رولز2012کی تاحال عدم منظوری پرتشویشن کا اظہارکیاگیا۔ اجلاس میں محکمہ توانائی کے اعلیٰ حکام اورپیڈوبورڈآف ڈائریکٹرزپر زوردیاگیا کہ ادارے کے بہترین مفاد میں ملازمین کے درینہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ پیڈوصوبے کا سب سے زیادہ منافع دینے والا حکومتی ادارہ ہے۔اجلاس میں پیڈوچیف ایگزیکٹوانجینئرزاہد اخترصابری پر ادارے کے افسران نے مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں