پشاور،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون،آٹا ذخیرہ اندوزی پر2 گودام مالکان گرفتار

جمعہ نومبر 19:31

پشاور۔08 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو گودام مالکان کو آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اورچیف سیکریٹری خیبر پختونخواکے احکامات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ پشاورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان نے راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کے ہمراہ چارسدہ روڈ اور دیگر علاقوں میں فلور ملوں و گودامو ں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران فلور ملوں میں گندم اور آٹے کے سٹاک کو بھی چیک کیا گیا۔دو گوداموں میں آٹا ذخیر ہ کرنے پر مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا ء نے جی ٹی روڈ پر مختلف دوکانوں و گوداموں کا معائنہ کیا اور عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران پشاور بھر میں فلور ملوں اور گوداموں کا معائنہ کر رہے ہیں اور انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments