آصف زرداری کی صحت دن بدن بگڑتی جارہی ہے ،سینیٹر روبینہ خالد

منگل 12 نومبر 2019 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی صحت دن بدن بگڑتی جارہی ہے لیکن لگتاہے کہ سلکٹڈحکومت ایک بیمارشخص سے بھی خوفزدہ ہے زرداری تک انکے ذاتی معالج کی رسائی نہ دینا چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔اپنے ایک بیان میں روبینہ خالد نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ملک میں عوام کو لاقانونیت،مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن صوبائی حکومت منظر سے غائب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ اقتدار تک پہنچنے کا جھانسہ تھا اور اقتدار میں پہنچنے کے بعد حکمران عوام کو بھول گئے اگر موجودہ حکمران مزید ایک سال رہے تو لوگ فاقہ کشی چوری اور دیگر منفی سرگرمیوں پر مجبور ہو جائیں گے، عام آدمی اٹھے کھاتے پھیلا نہیں خرید سکتا بجلی اور گیس کے بل سو فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں ایک سال میں 1200 ارب قرضہ لے کر ایک اینٹ بھی نہیں لگوائی انہوں نے کہا کہ ملک میںفلاحی ریاست کی ضرورت ہے اور آج ہر کوئی چاہتا ہے کہ ایک فلاحی ریاست قائم ہوجس کے قیام کیلئے عوام کی نظریں ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب مرکوزہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں