پیسکو ٹاسک فورس کا مردان سرکل میں رات کے وقت آپریشن

بدھ 13 نومبر 2019 18:06

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،3 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک کنڈا ہٹایا،ایک ٹمپرڈ میٹرپکڑا گیا،3 صارفین کے پی وی سی کو باہرمنتقل کردیا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن تین ٹمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،دو کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 4 کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا، شیخ ملتون سب ڈویژن کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کے دوران گیارہ کے وی شیخ ملتون فیڈر کے علاقوں سیکٹر آئی اور ای میں چیکنگ کے دوران 6 ٹمپرڈ میٹروں کو پکڑا جبکہ ایک تھری فیز میٹر کو 33فیصد سلو پایا،10 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں