صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا ہیڈکورٹر کادورہ

جمعرات 14 نومبر 2019 18:05

پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ فر نٹیئر کا نسٹیبلری خیبر پختونخوا کے قبائلی بہادر جوانوں پر مشتمل سول آرمڈ فورس ہے جو گلگت کے برف پوش پہاڑوں سے کراچی کے ساحلوں تک پاک سرزمین کے ہر دشمن کو نیست ونابود کر نے میں سر گرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فر نٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا ہیڈکورٹر کے دورے کے موقع پر کمانڈنٹ فرنٹیئر کا نسٹیبلری خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

اس سے قبل ایف سی ہیڈ کورٹر پہنچنے پر کمانڈنٹ نے صو با ئی وزیر خیبر پختونخوا کا خیر مقدم کیا اور انہیں ایف سی کے جدید دور کے چیلنجز سے عہدہ برا ہونے اور اسے ایک موثر سول آرمڈ فورس بنانے کیلئے اصلاحات اور اقدامات کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوانوں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیت سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ہشام انعام للہ خان نے کہا کہ ایف سی مختلف قبائل کے جوانوں پر مشتمل ایک روایتی ہے جس کے جوان اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے پاک سرزمین کی حفاظت کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایف سی کے جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ایف سی کے جوانوں کی فلاح وبہبود میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس بارے میں صوبائی حکومت کی طرف ڈاکٹروں کی دستیابی، پیرامیڈیکل کی تربیت، ایف سی میڈیکل سنٹر میں ادویات اور اصلاحات کی فراہمی اور صوبائی حکومت کے ہسپتالوں میں ایف سی کے زخمی اور بیمار جوانوں کیلئے ،مفت علاج معالجہ کی سہولیت کی فراہمی کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ایف سی کے جونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اس لئے بطور شہری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ان کا حق ہے کہ وہ صحت کے شعبہ صوبائی حکومت کی سہولیات سے استفادہ کر یں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں