مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی، پیسکو

جمعرات 14 نومبر 2019 18:05

پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی سخی چشمہ پشاور گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16نومبر صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نشاط 1 فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی سوات گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 15نومبردوپہر 1بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی شاہدرہ، ایس ٹی ایچ اور حاجی بابا فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے ۔

(جاری ہے)

132 کے وی ہری پور گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16نومبر صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کے ٹی ایس 1,2, ایس این کے، صوابی میرہ2 فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی حطار گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16نومبر صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سورج گلی اورنیو خان پور فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی مانسہرہ۔بالاکوٹ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی 16نومبر صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132کے وی مانسہرہ، بالاکوٹ، مظفرآباد، نوسیری، ہٹیاں اور رام پورہ گرڈ سے منسلک فیڈرز پر اس عرصہ کے دوران اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں