صوبے کے تمام صنعتی اداروں کو خود انحصاری کی جانب پر گامزن کرنے کے لیے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، عبدالکریم

جمعرات 14 نومبر 2019 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) صوبے میں معاشی ترقی کے لیے خود انحصاری نا گزیر ہوچکی ہے جس کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے محکمہ صنعت کی ترقی کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس اور سمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ SIDBکی اب تک کی کارکردگی پر سخت برہمی کااظہارکیااور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ پندرہ (15)دن کے اندر اندر اپنا ہوم ورک مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبے میں واقع تمام صنعتی زونز کی ترقی کے لئے ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضم شدہ اضلاع میں صنعتی ترقی کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا گیا خاص کر پرنٹنگ پریس کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر زیر بحث لائی گئیں اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی اداروں کی کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلی لائی جائے تاکہ دونوں ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں ۔آخر میں معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ اجلاس میںاس حوالے سے میں مکمل اور تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ گورنمنٹ پر نٹنگ پریس اور سمال انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ SIDB کو منافع بخش اداوں میں تبدیل کیا جاسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں