صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان دورہ پشاورکے دوران پر گورنر ہاؤس پہنچ گئے

۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال، مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت

جمعرات 14 نومبر 2019 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان جمعرات کے روز دورہ پشاورکے دوران پر گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنرشاہ فرمان کاکہناتھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع کے عوام Tماضی کی طرح آج بھی اپنے کشمیری بھائیوںکی پشت پرکھڑے ہیں۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو اخلاقی اور سفارتی محاذوں پر بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بھارتی قیادت نے کشمیری عوام پر مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیںاور عالمی براداری پرزوردیا کہ مقبوضہ کشمیرکامسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر آزاد کشمیر مسعودخان نے کشمیری عوام کی حمایت پر خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں