ہم من حیث القوم عقیدہ ختم نبوت مین کویی تحریف برداشت نہیں کرینگے ، یاسمین بانو

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع پشاور یاسمین بانو نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐ آخری پیغمبر ہیں اور آپ پر نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے آج کل کچھ باطل طاقتیں مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہی ہے لیکن ہم من حیث القوم عقیدہ ختم نبوت مین کویی تحریف برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین پشاور کی ناظمہ یاسمین بانو نے پی کے 69 مین منعقدہ سیرت نبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پی کے 69 مین سیرت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس مین ناظمہ ضلع یاسممین بانو نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین پشاور کے زیر اہتمام عشرہ سیرت منایا گیا۔اس ضمن مین پی کے 73 کے مختلف مقامات جیسے لیڈیزپارک اور دیگر جگہوںمیں خصوصی پروگرامات کا انعقاد ہوااورجماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دی۔ پی کے 72 کے مختلف دروس اور سیرت کانفرنس مین سابقہ ایم پی اے بلقیس مراد نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ ضلع پشاور کے دیگر حلقوں مین بھی سیرت النبی کے حوالے سے پروگرامز کاانعقاد ہوا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں