عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں پیسکوکی کھلی کچہریاں

اتوار 17 نومبر 2019 18:20

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجد خان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری ایس ای سوات سرکل خالد خان کی زیرنگرانی منعقدہوئی،ایک کھلی کچہری بنوں سرکل کے زیراہتمام سپرنٹنڈنگ انجینئر بنو ں سرکل کی زیرنگرانی بنوں 1 ڈویژن کے علاقے میں منعقدہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے،ایک کھلی کچہری ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش کی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بجلی سے متعلقہ مسائل حل کروائے۔

ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ 2 سرکل کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسیئن ، ڈی سی ایم ،ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میںلوگوں نے سٹاف کی کمی،اوورلوڈڈ ٹرانسفارمروں،بوسیدہ تاروں ،مکانوں کے اوپرسے گزرنے والی تاروں،اووربلنگ جیسے مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کی گئیں جن کے حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایک کھلی کچہری ایس ای صوابی سرکل محمدریاض خان کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسیئن،ایس ڈی اوکے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں خراب میٹروں کی فوری تبدیلی ،بجلی بلوں کی درستگی،سٹاف کی کمی، میٹرریڈروں کی کمی،ٹرانسفارمرز خرابی کا نوٹس نہ لینا،ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں شکایات کے ازالے کیلئے فوری طورپرکارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ایک کھلی کچہری ایس ای مردان سرکل شاہ رس خان کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسین، ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میںزیادہ طاقت کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب،بوسیدہ اورخطرناک تاروں کی تبدیلی،خراب میٹروں کی تبدیلی،لووولٹیج، ری کنڈکٹنگ اوردیگرمسائل پر موقع پراحکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای خیبرسرکل کی زیرنگرانی منعقدہوئی جس ایکسین خیبرڈویژن،ایس ڈی اواورعمائدین علاقہ اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوربجلی سے معلقہ مسائل کو موقع پرحل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ سرکل 1 ایبٹ آباد قاضی محمدطاہرکی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میںسیاسی وسماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں ٹرانسفارمروں کی مرمت ،لوڈشیڈنگ،اووربلنگ اوردیگرمسائل کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں