بجلی کی حالیہ قیمتوں میں مزید اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،مشتاق احمد

عوام سے روزگار اور کاروبار کے ذرائع چھینے جارہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے اندر ترقی کا پہیہ مفلوج ہوچکا ہے،امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

پیر 18 نومبر 2019 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواسینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کے بجلی کی حالیہ قیمتوں میں مزید اضافہ اور آسمان سے باتیں کرتی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن اور دو وقت کے کھانے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ سردیوں کے آمد کے ساتھ ہی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

عوام سے روزگار اور کاروبار کے ذرائع چھینے جارہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے اندر ترقی کا پہیہ مفلوج ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر جماعت اسلامی پشاور میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سمت کا اندازہ نہیں ہے کے کس سمت میں جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو روز بروز بڑھ رہا ہے۔ IMF سے قرضے کی اگلی قسط کی وصولی سے قبل ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جب کے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ ہوچکا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

اشیائے خوردو نوش اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے عوام کے لیے دو وقت کھانے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ حکومت کی تمام پالیسیز ناکام ہوچکی ہیں۔ قبائلی اضلاع کے ضم ہونے سے وہاں پر ترقی اور خوشحالی کی جو امید تھی حکومت کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ اس کے ثمرات نہیں مل رہے الٹا ترقی کا پہیہ مکمل طور پر جام ہوگیا ہو جس سے وہاں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ان مسائل پر قوم کی امید بن کر بھرپور انداز میں آواز اٹھائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں