و*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 22311.610 ملین روپے لاگت کے 31 پروجیکٹس کی منظوری دے دی

پیر 18 نومبر 2019 22:58

`پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے 22311.610 ملین روپے لاگت کے 31 پروجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری/ سیکر ٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عاطف رحمان کی زیر صدارت پیر کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران، متعلقہ محکموں اور ضم شدہ اضلاع کے ضلعی سطح کے افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر پانچ پروجیکٹس کو پی ڈی ڈبلیو پی نے کلئیر کرکے اپنی سفارشات سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے لیے بھیج دیں جبکہ چار منصوبوں کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث مؤخر کرکے اصلاح کے لیے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی نے تیز رفتار عملدرآمد پروگرام اور دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے دو منصوبوں کی منظوری دی جن پر 2068.639 ملین روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اس سے ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جن سے ان علاقوں کو صوبے کے باقی حصوں کے برابر لانے میں مددومعاونت ملے گی۔ اس موقع پر چیئرمین نے زور دیا کہ حکومتی عزم اور ہدایات کے مطابق تیز رفتار عملدرآمد پروگرام کے پراجیکٹس کی منظوری اور عمل درآمد کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے بندوبستی اضلاع کے ساتھ مشرقی اور مغربی رابطوں اور اہم رابطہ سڑکوں کے استحکام اور ضلع جنوبی وزیرستان میںانذر غوری خیل سے لدھا بیس کلومیٹر سڑک کے متوازن حصے کی تعمیر (فیز I - 10.5 کلومیٹر ) اور ضلع کرم میں غیلو نکاح زیارت روڈ ( 35 کلومیٹر) کو بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں اسی طرح ہاؤسنگ کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں فیز فا ئیو حیات آباد پشاور میں سرکاری ملازمین کے لیے ہائی رائز فلیٹس کی تعمیر اور بلدیات کے شعبے میں پشاور، ڈی آئی خان اور ملا کنڈ کی واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیوں کے لئے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے آلات/ مشینری کی منظوری شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں