ملٹی سیکٹرول ایپروچ کے ذریعے ہی صوبے میں مختلف قسم کے وبائی امراض پر قابو پانے میں کامیابی ممکن ہے، ڈاکٹر ارشد خان

پیر 18 نومبر 2019 22:58

ّپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشد خان نے کہا ہے کہ ملٹی سیکٹرول ایپروچ کے ذریعے ہی صوبے میں مختلف قسم کے وبائی امراض پر قابو پانے میں کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا ماضی میں کسی وبائی یا ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت ہی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا جس کے نتیجے میں محکمہ صحت کو اپنی استعداد سے زیادہ بوجھ اٹھانا پڑتا تھا اور اس کی وجہ سے وبائی امراض سمیت دیگر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنا بہت مشکل ہو جاتا۔

ڈاکٹر ارشد خان نے کہا کہ صوبے میں ریپیڈ رسپانس ٹیم کے لئے ٹریننگ کا انعقاد ایک قابل تحسین اقدام ہے اور صوبائی سطح کے ساتھ ساتھ اسکو اضلاع کی سطح پر لے کے جائیں گے تاکہ مختلف وباؤں سے بہتر طور پر نبردآزما ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ارشد خان نے ملٹی سیکٹرول ایپروچ کے تحت صوبائی ریپیڈ رسپانس ٹیم کی پانچ روزہ ٹریننگ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹریننگ میں مختلف صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ وبائی امراض کے خاتمے کے لیے مختلف اداروں کی شراکت ناگزیر ہے تاہم محکمہ صحت کو ملٹی سیکٹرول ایپروچ میں مرکزی کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے صرف محکمہ صحت نہیں بلکہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملٹی سیکٹر ایپروچ کے تحت ریپیڈ رسپانس ٹیموں کو اضلاع کی سطح پر لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کی شراکت اور تعاون سے نہ صرف وسائل کی بچت ہوتی ہے بلکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنا بھی سہل ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں