پشاور، گریڈ 20 کے تین پروفیسر/ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے تبادلے و تعیناتیاں

منگل 19 نومبر 2019 22:39

پشاور۔19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گورنمنٹ کالجز آف کامرس/مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخوا کے کامرس کے گریڈ 20 کے تین پروفیسر/ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروفیسر/ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز بالاکوٹ شاہ فیاض خان کو تبدیل کرکے بحیثیت پروفیسر / پرنسپل جی سی ایم ایس کرک تعینات کیا گیا ہے اسی طرح پروفیسر/ پرنسپل جی سی ایم ایس کرک عامر حسین شاہ کی بحیثیت پروفیسر/ پرنسپل جی سی سی نمبر 2 ڈی آئی خان اور پروفیسر/ پرنسپل جی سی ایم ایس تیمرگرہ محمد اسد خان کی بحیثیت پروفیسر / پرنسپل جی سی ایم ایس بالاکوٹ تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں