زمبابوے سے ہاتھی درآمد کرنے کیلئے این او سی جاری کیاجائے،کنٹریکٹرپشاورچڑیاگھر

منگل 19 نومبر 2019 22:41

پشاور۔19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) گورنمنٹ کنٹریکٹرپشاورچڑیاگھرمحمدحنیف نے وزیراعظم عمران خان اوردیگرمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں زمبابوے سے ہاتھی درآمد کرنے کیلئے این او سی جاری کیاجائے بصورت دیگرانہیں جمع کئے جانے والافنڈواپس کیاجائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پشاورپریس کلب میں اخباری کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تقریباڈیڑھ سال قبل پشاورکے چڑیا گھرکیلئے ہاتھی برآمدکرنے کیلئے ٹینڈرجاری کیاجودرخواست گذار کوقانونی ضابطے پورے کرنے پرملااورہاتھی برآمد کرنے کے لئے انہوں نے جنوبی افریقہ ،یوگینڈا ،کینیا ،نمیبیا اورزمبابوے کادورہ کیاتاہم بین الاقوامی پابندی کے باعث انہیں کہیں سے بھی ہاتھی درآمد کرنے کی اجازت نہ ملی اورزمبابوے کے وزیراعظم سے خصوصی منظوری لی گئی جس پرفزیبلٹی رپورٹ بنانے کے لئے زمبابوے کی حکومت نے اپنی وائلڈلائف کی ٹیم پشاوربھجوائی جنہوں نے پشاورچڑیاگھرکادورہ کرکے اس مقام کو ہاتھیوں کیلئے موزوں قراردیااورزمبابوے کی ٹیم کی منظوری کے بعد زمبابوے حکومت نے انہیں ایکسپورٹ پرمٹ اورہیلتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیااورتقریبا65ملین روپے پاکستانی زمبابوے حکومت کواداکئے اورجب پشاورزو سے این اوسی لینے کیلئے درخواست دی تاہم درخواست CITESاسلام آباد منتقل کردی گئی اوراب وزارت موسمیاتی تغیراین او سی جاری نہیں کررہی ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان اوردیگرمتعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ہاتھی درآمد کرنے کے لئے این او سی جاری کیاجائے بصورت دیگرانہیں جمع کئے جانے والافنڈواپس کیاجائے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے انہیں ہاتھی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی لہذااب صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ضمن میں وفاق سے رابطہ کرکے ہاتھیوں کی درآمدکے لئے اقدامات کرے تاکہ صوبے کے سب سے بڑے چڑیاگھرکوعوام کے لئے مزیدتفریح کاذریع بنایاجاسکے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں