کے پی ایکسائز کی انسداد منشیات مہم جاری، دو مختلف کاروائیوں میں 33 کلو چرس برآمد، رواں ماہ دو سو کلوگرام سے زائد چرس اور ایک کلو آئس برآمد

بدھ 20 نومبر 2019 00:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) کے پی ایکسائز اینٹلجنس نے انسداد منشیات مہم کے سلسلے میںا دو کامیاب کاروائیوں کے دوران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے 33 کلو چرس برآمد کر لی۔ کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان کا کہنا تھا کہ معلومات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے تحت انسداد منشیات میں کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

پراونشل ایکسائز اینٹلجنس چیف نوید جمال کے مطابق پہلی کاروائی جہانگیرہ صوابی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی جبک دوسری کاروائی رنگ روڈ جمیل چوک میں ناکہ بندی کے دوران کی گئی جہاں مخبر اطلاع پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان گوہر زمان ولد غنی الرحمن خٹک سکنہ کراچی اور نیاز گل ولد نبی گل نوشہرہ موقع پر گرفتار کئے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون کی دفعہ 9d کے تحت ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ انسداد منشیات مہم کی مختلف کاروائیوں کے دوران دو سو کلوگرام سے زائد چرس، پچاس کلوگرام سے زائد افیون اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں