ضلع تورغر کے ڈپٹی کمشنر کے ٹی ایم او کیساتھ نامناسب رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان نے ضلع تورغر کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹی ایم او کے ساتھ نامناسب رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر نثار خان یوسفزئی،ریجنل میونسپل افسر ذیشان عارف ،تحصیل افسر فنانس ایوب خان ،تحصیل افسر انفراسٹرکچر مقرب خان اور اسسٹنٹ تحصیل افسر ریگولیشن نور اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرز اور پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی سی تورغر کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر نثار خان یوسفزئی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر تورغر کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی تورغر کو فوری طور پر معطل کر کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ڈپٹی کمشنر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں