منصوبوں کے لئے خطیررقم کی منظوری ، وزیر صحت کو خراج تحسین

پیر 9 دسمبر 2019 13:11

منصوبوں کے لئے خطیررقم کی منظوری ، وزیر صحت کو خراج تحسین
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے سابق ضلع کونسل کے رکن ملک نصیر خان نے مروت کنال کے ساتھ پٹرول روڈزاور غزنی خیل اورکاکاخیل کے جنازہ گاہوں کوADP2019/20 میں شامل کرنے پروزیرصحت ہشام انعام اللہ خان کابے حدمشکورہیں کہ انہوں نے حلقہ انتخاب کادیرینہ مسئلہ حل کردیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان نے عوام کوسہولیات دینے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے مروت کنال کے ساتھ پٹرول روڈزکاوراور غزنی خیل اورکاکاخیل کے جنازہ گاہوں کی تعمیرکے لئے 30کروڑ روپے کی خطیررقم منظورکرلی بہت جلداس کے ٹینڈر ہوجائیں گے جس کی تکمیل سے عوام مستفیدہوں گے انہوں نے صوبائی وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان کی قلیل مدت میں ضلع لکی مروت میں کے عوام کے فلاح وبہبودکے لئے مختلف منصوبوں کے لئے حکومت خطیررقم کی منظوری پرخراج تحسین پیش کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں