لکی مروت میں پولیو مہم 16 دسمبر کو شروع ہوگی

پیر 9 دسمبر 2019 13:16

لکی مروت میں پولیو مہم 16 دسمبر کو شروع ہوگی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لکی مروت میں بھی 16سے 20دسمبر تک پولیو سے بچائو کی قومی مہم شروع ہورہی ہے‘ اس مہم کے دوران گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے ‘ پولیو کے یہ قطرے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پلائے جانا ضروری ہے‘ انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل کے ضلعی سربراہ حافظ منہاج الدین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے دوقطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں