انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے ،جاوید خان مروت

معاشر ے کا ہر فرداپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ہر مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائے،کمشنر ڈیرہ ڈویژن

جمعرات 12 دسمبر 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے تاہم معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ہر مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں رواں ماہ کی 16تاریخ سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے انتظامات سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ٹانک، سائوتھ، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہ صحت ، ٹی ایم اوز،ایمرجنسی آپریشن سنٹر، ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او، کا م نیٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں ماہ کی 16تاریخ سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیرہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 5لاکھ27ہزار پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگا جبکہ اس مقصد کیلئے ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ گزشتہ مہموں کے دورا ن پائے جانے والے نقائص کو فور ی دور کیا جائے تاکہ مطلوبہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں انسداد پولیو سے متعلق شعور و آگاہی انتہائی ضروری ہے ایک وقت تھا جب ملک میں پولیو کیسز کی تعداد دس سے بھی کم رہ چکی تھی مگر دوبارہ سے کیسز کا بڑھنا تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ ایک قومی سطح کا معاملہ ہے لہذا ہر شخص کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور "ہر بچہ ہر بار"کے نعرہ پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں فرائض کی بجا آوری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہوجبکہ جو اہلکار فرائض کی بجا آوری میں غفلت یا تساہل کا مظاہرہ کرے اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں