مشتاق احمد غنی کی بیرون ملک روانگی، خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سپیکر محمود جان سپیکر کے فرائض انجام دینگے

جمعرات 12 دسمبر 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 53 اور 127 کے تحت پیروی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سپیکر محمود جان دوپہر 9 دسمبر 2019 سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی بیرون ملک سے وطن واپسی تک بطور سپیکر صوبائی اسمبلی کام کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا.۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں