صوبائی اطلاعات شوکت یوسفزئی سے سابق معاون خصوصی عبدالمنیم کی ملاقات

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:12

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے سابقہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنیم کی زیر صدارت آئے ہوئے شانگلہ کے مختلف وفود نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود نے صوبائی وزیر سے اپنے علاقے کے مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وفود سے تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی کاموں کو مزید معیاری بنانے میں شانگلہ کے عوام کے کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے شانگلہ کے عوام کو لمبے عرصے تک فائدہ ہو۔

صوبائی وزیر نے وفود پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی بروقت نشاندھی کریں تاکہ میرٹ پر پورے شانگلہ میں عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے جا سکیںور شانگلہ میں محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ وفود نے صوبائی وزیر کا شانگلہ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں