پولیو کے خاتمے کی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر لکی مروت

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:12

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ پورے ضلع لکی مروت میں آیندہ شروع ہونے والے پولیو مہم میں سو فیصد نتاج کا حصول ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی تکمیل پر فرض شناسی سے فراض انجام دینے والے اہلکاروں کو نقد اور تعریفی اسناد سے نوازا جایگاجبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس ہسپتال لکی مروت میں پولیو سے نجات کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں پولیو کے ایریا انچارج،یونین کونسل کمیٹی ممبران، محکمہ صحت کے ذمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے افسران اورعلاقہ عمایدیننے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرجہانگیر اعظم وزیر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کرکرنے سے نتاج کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نسل کو اس وبا مرض سے ہر صورت محفوظ بنایا جایگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں