پشاورپریس کلب کی الیکشن کمیٹی کااجلاس

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:19

پشاورپریس کلب کی الیکشن کمیٹی کااجلاس
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پشاورپریس کلب کی الیکشن کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی شریف مہمندکی زیرصدارت منعقدہوا،اجلاس میں کمیٹی کے اراکین شہزادانجم،ناصرداوڑ،محمددائوداورعارف خان نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاورپریس کلب کے انتخابات برائے 2020ء کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی گئی جس کے تحت کابینہ کی 5اورگورننگ باڈی کی 10نشستوں کیلئے مجموعی طورپر224کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ہیں جن میں صدارت کی نشست کیلئے 16،نائب صدارت کیلئے 32،جنرل سیکرٹری کیلئے 21،جائنٹ سیکرٹری 16فنانس سیکرٹری کیلئے 13امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ہیں اسی طرح گورننگ باڈی کی 10نشستوں کیلئے 109کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ہیں ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15دسمبربروز اتوارکوہوگی اوراسی روزابتدائی فہرست بھی جاری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کاغذات نامزدگی کی منظوری یانامنظوری کے خلاف اپیلیں 16دسمبربروزپیرتک کی جاسکتی ہیں جن کی سماعت 17دسمبربروزمنگل ہوگی،اعتراضات پرفیصلے 19دسمبربروزجمعرات ہوں گے اسی روز اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،23دسمبربروزپیرتک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں ،امیدواروں کی حتمی فہرست 24دسمبربروزمنگل جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 28دسمبربروز ہفتہ زبیرمیرہال پشاورپریس کلب میں صبح 9سے شام 4بجے تک ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں