منشیات فروش گرفتار،4کلو گرام چرس اور آئس بھی برآمد

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس نے اندرون شہر تھانہ شہید گلت حسین کی حدود میں سرگرم دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سی4 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں چند افراد منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ کرنے میں ملوث ہیں ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں نوید عرف ککڑ ولد عبد الصمد سکنہ محلہ پیر گلاب شاہ اور محمد عابد ولد عبدالرشید سکنہ محلہ ہدایت شاہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سی4 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی، گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں