کرسمس اور نیو ائیرنائیٹ کے حوالے سے ایس پی سٹی محمد شعیب نے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی ہے

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس اقلیتوں کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،مسیحی مذہبی تہوار کرسمس اور نیو ائیر نائیٹ کے لئے تمام مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیاجائے گا، سکیورٹی پلان کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس اور سنیفر ڈاگزفراہم کئے جائیں گے، شہر کے تمام مسیحی عباد ت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی،فیصلہ مسیحی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی محمد شعیب نے مسیحی رہنماوں پر مشتمل وفد کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسیحی افراد کے رہنماوں پر نمائندہ وفد نے ایس پی سٹی محمد شعیب کے دفتر میںکرسمس اور نیو ائیر نائیٹ کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی ہے، ایس پی سٹی محمد شعیب نے واضح کیا کہ پشاور پولیس اقلیتی برادری کے تحفظ سے غافل نہیںہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں واقع تمام مسیحی عبادت گاہوں کو آنے والے کرسمس اور نیو ائیر نائیٹ کے موقع -پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس کے موقع پر شہرمیں واقع تمام چرچز کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا جس کے تحت اے ٹی ایس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ تمام مسیحی عبادت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ،ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر تمام مسیحی عبادت گاہوں کی بی ڈی یو کے ذریعے سویپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی عبادات میں شامل مسیحی افراد اور چرچ کی حفاظت کے لئے تین حصار پر مشتمل سکیورٹی لئیر ترتیب دی جائے گی،اس موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے مسیحی عبادت گاہوں اور مذہبی تہواروں کے موقع پر ان کو تحفظ فراہم کرنے پر پشاور پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں