ا* حمزہ فائونڈیشن کیجانب سے ایڈزکے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

غ* ایڈز بیماری کو بدنامی نہ سمجھیں بلکہ اسکے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے، اعجازخان

اتوار 15 دسمبر 2019 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) حمزہ فائونڈیشن ویلفیئرہسپتال پشاورکیجانب سے ایچ آئی وی /ایڈزکے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ادارے کے بانی اعجازعلی خان، میاں عتیق الرحمان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر بتایا گیا کہ ایڈز بیماری کو بدنامی نہ سمجھیں بلکہ اس پرقابوپانے کیلئے ملکرجدوجہد کرنیکی ضرورت ہے ، حمزہ فائونڈیشن کے بانی اعجازعلی خان کا کہنا تھا کہ ادارے کیجانب سے تھیلسیمیاسمیت ایسے مریضوں کو صحت مند خون واجزائے خون کی مفت فراہمی کیجاتی ہے جنہیں اسکی ضرورت ہے تاکہ انکی زندگیاں بچائی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کا علاج ممکن ہے اگر اسکی بروقت تشخیص کیجائے، انہوں نے مرض سے بچنے کیلئے احتیاط برتنے پر بھی زوردیا اور کہا کہ حمزہ فائونڈیشن میں مریضوں کو محفوظ انتقال خون کی ترسیل کیجاتی ہے تاکہ وہ دیگرامراض سے متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ایچ آئی وی کو معاشرے میں آگاہی کے ذریعے مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں