uغلط پالیسیاں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا‘ ارباب خضر حیات

ی*روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ‘غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں

اتوار 15 دسمبر 2019 21:30

) پشاور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن ) ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہموجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے آئے روز مہنگائی ‘ بے روزگاری‘ بدامنی ‘بجلی اورسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے‘ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کی قوت خریدجواب دے گئی ہے‘ موجودہ حکومت کو عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا لیکن حکومت نے مختلف ٹیکسوں،تیل مصنوعات ،بجلی و گیس کی قیمتوں میں ناروااضافہ کرکے اپنے انتخابی وعدوں کے برعکس اقدامات اٹھاکر یوٹرن لیا‘انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکمرانوں کے غریب دشمن اقدامات کی بدولت عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران ان کو ریلیف دینے کی بجائے اچھا وقت آنے کے بہانے پر مزید ٹرخا رہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں