ملاکنڈ کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے سمیت لوگوںکو زندگی کی تمام بنیادی آسائشیںانکی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اقبال حسین

جمعہ 17 جنوری 2020 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے سمیت لوگوںکو زندگی کی تمام بنیادی آسائشیںانکی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران کو الرٹ کردیا ہے تاکہ وہ ایک ارب روپے کی بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ مفاد عامہ کے تمام منصوبوں پر تعمیراتی کام پر کڑی نظر رکھیں اور کام کے معیار و نوعیت کا خاص خیال رکھیں تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملاکنڈ کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک صاف کرنا اور امن و امان کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع بنانے کا پختہ عزم کررکھاہے اور اس سلسلے میں تمام لیویز فورس کو چوکس کردیا گیا ہے تاکہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے بروقت کاروائی کریں ۔

انہوںنے ڈیڈک چیئرمین کو یقین دلایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام مفادعامہ کے منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام ان کے ثمرات سے جلد ازجلد مستفید ہوسکیں اور صوبائی حکومت کا عوام کو ہر قسم کی آسانیاں فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں