خیبر پختونخوا سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے،سینئروزیرعاطف خان

جمعہ 17 جنوری 2020 23:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سینئر وزیر برائے سیاحت خیبر پختونخوا عاطف خان کی حکومت برطانیہ کے سرکاری بین الاقوامی ادارہ برائے ترقیاتی امور کے وفد سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بات کی گئی اور خیبرپختونخوا میں دریافت کئے گئے نئے سیاحتی مقامات کی تعمیرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا کہ نئے سیاحتی مقام کی دریافت سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور مقامی سطح پر خوشحالی آئے گی۔ حکومت خیبر پختونخوا صوبے میں بیشتر نئے سیاحتی مقامات دریافت کیے گئے ہیں جن کی تعمیرات جلد مکمل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بین الاقوامی ادارہ برائے ترقیاتی امورکے وفد نے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو سراہا اور مالی اور تکنیکی تعاون کی یقین دہانی دلائیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے خیبرپختونخوا کی بہادر عوام اور قانون نافد کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں سے خیبر پختونخوا اب ایک مکمل پرامن اور محفوظ سیاحتی مقام ہے اور دنیا کے بیشتر ترقیاتی ادارے خیبرپختونخوا میں امن کی واپسی کے بعد سیاحت کے فروغ کے حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں اور مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں