پشاور، ایلم کے برف پوش پہاڑی سلسلوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

جمعہ 17 جنوری 2020 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کے خصوصی احکامات پر ایلم کے مختلف برف پوش پہاڑی سلسلوں میں ملک دشمن عنا صر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی ڈی پی او سہیل خالد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمن عناصر کا خاتما کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور جرائم افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں