اندرون شہر کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے پر 9 ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اندرون شہر کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اندرون شہر مشہور قمار باز منصور کے ڈیرے میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 23 ہزار روپے سے زائد نقدی، 3 عدد لیپ ٹاپ، 7عدد رجسٹر، ایک عدد ڈش ریسور اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مشہور قمار باز منصور کے حجرہ علاقہ تھانہ شہید گلفت حسین میں چند افراد کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 23 ہزار روپے سے زائد،،3 عدد لیپ ٹاپ، 7عدد رجسٹر، ایک عدد ڈش ریسور اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں