شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والہ ملزم گرفتار، 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس نے شہرکے پوش علاقے گلبر گ میں گھروں کے سامنے سے شہریوں کی موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے د وران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راضی خان ولد یاراللہ سکنہ شعالی بالہ حال بمبہ روڈ گلبرگ نمبر2 نے تھانہ گلبرگ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اس نے اپنے موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی تھی جو کو کسی نے چوری کی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل اور ایس ایچ او تھانہ گلبر گ ذاہد حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزما ن کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبر گ ذاہد حسین نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جبکہ کئی ایک جرائم پیشہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے جس کے دوران وقوعہ میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگاکر گزشتہ روز ایس ایچ او ذاہد حسین اور انچارج چوکی طاہر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتا ر ملزم نے ابتدائی تفتیش گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں