Sپشاور، تھانہ سربند اور تھانہ انقلاب کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، منشیات اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے پی ایل ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگز کا انعقاد

اتوار 19 جنوری 2020 23:20

,پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ تھانہ سربند اور تھانہ انقلاب کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، منشیات اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے پی ایل ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، میٹنگز میں پی ایل سی ممبران، علاقہ عمائدین اور سابقہ ناظمین نے شرکت کی جس کے دوران جرائم کی سرکوبی، ہوائی فائرنگ کی روک تھام، شادی بیاہ کے مواقع پر تکلیف دہ میوزیکل پروگراموں کے ساتھ ساتھ معاشرے خصوصا نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی خاطر مزید فعال کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی بڈ ھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں تھانہ سربند اور تھانہ انقلاب میں پی ایل سی ممبران کے ساتھ الگ الگ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جن میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان کے ساتھ ساتھ پی ایل سی ممبران ، معززین علاقہ اور سابقہ ناظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس کے دوران پی ایل سی ممبران اور علاقہ عمائدین نے منشیات کی روک تھام اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈ ی ایس پی بڈ ھ بیر گران اللہ کی سربراہی ایس ایچ اوز اور پولیس کی جاری کوششوں کو بھر پور سراہتے ہوئے آئندہ کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کرداد ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا، اجلاس کے دوران شرکاء نے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ، غیر شائستہ میوزیکل پروگرام کی روک تھام کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیادہ منظم اور موثر طریقے سے کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا جبکہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کی خاطر بھی مزید فعال کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا، اجلاس میں شریک مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے علاقہ میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو داد تحسین سے نوازا اور پولیس کی کوششوں کو بار آور اور مفید ثابت کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں