aپشاور،نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اتوار 19 جنوری 2020 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سے بھرا کوچ کو تحویل میں لے لیا،کارروائی کے دوران بر آمدہونے والے مختلف سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسر کے حوالاکر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ پہاڑی پورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی اور ایس آئی صابر خان نے رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران غیر ملکی مختلف سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کپڑے ،سوفہ سیٹ،زنانہ چادر وغیرہ سے بھرا کوچ تحویل میں لے لیا، کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے جس کے دوران بر آمدہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسرعبد اللہ وڑائچ کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے باڑہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے کوچ کی تلاشی لینے پر مختلف قسم کی غیر ملکی اشیاء برآمد کر لیا ، تمام برآمد شدہ سامان ضروری کاروائی کے بعد مزید کاروائی کی خاطر متعلقہ ادارے کے آفیسر منزعلی خان کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں