ریڈیوکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، لطیف الله دائودزئی

منگل 21 جنوری 2020 12:49

ریڈیوکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، لطیف الله دائودزئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ایف ایم لکی 88کی 16ویں سالگرہ منائی گئی، اس سلسلے میں ایف ایم لکی 88 میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جسمیں کثیر تعداد میں علاقہ کے معززین،سیاسی وسماجی شخصیات،شعرا،ادیبوںاور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لطیف اللہ دائود زئی سٹیشن منیجر نے سالگرہ کا کیک کاٹا ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریڈیوکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،عوام کو خبریں پہنچانے اور ملکی وبین الاقوامی حالات سے آگاہ کرنے میں ریڈیو کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی پذیرائی کی وجہ سے ریڈیو ایف ایم88کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں