پشاور،انتظامیہ اورنانبائی ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم

انتظامیہ 115گرام فی روٹی کی قیمت10روپے مقررکرنے پراضی،170گرام روٹی15پربیچنے پربھی اتفاق ہوا،نانبائیان

بدھ 22 جنوری 2020 00:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ضلعی انتظامیہ پشاوراورنانبائیان ایسوسی ایشن کے مابین پکی پکائی روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے انتظامیہ 115گرام فی روٹی کی قیمت10روپے مقررکرنے پراضی ہوگئی تاہم نانبائیوں کے مطابق 10روپے روٹی پراتفاق رائے سمیت 170گرام روٹی کیلئے 15روپے مقررکرنے پربھی انتظامیہ نے رضامندی ظاہر کی ہے مذاکرات کی کامیابی کے بعدتندورمالکان نے دوروزسے جاری ہڑتال ختم کرتے ہوئے دکانیں کھول دیں۔

مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ رحمن ،راشن کنٹرولراورضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے جبکہ نانبائیوں کے وفدمیں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق،ضلعی صدرخائستہ گل ،صوبائی صدرحاجی اقبال اورترجمان سردارزریدخان شامل تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشاورسمیت خیبرپختونخوابھرمیں نانبائیوں نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے پچھلے دو روز سے شٹرڈائون ہڑتال کررکھی تھی اس دوران انتظامیہ اورنانبائیان ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کے کئی دورہوئے جسکاکوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم منگل کی شب ضلعی انتظامیہ اور نانبائیان ایسوسی ایشن کے مابین جاری مذاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں تندومالکان نے اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوئے دکانیں کھول دیں انتظامیہ کے مطابق صرف115گرام روٹی10روپے پرفروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم نانبائیوںکاکہناہے کہ مذاکرات میں فیصلہ ہواہے کہ 10روپے کی روٹی115 گرام اور15روپے کی روٹی کاوزن170گرام ہوگا ضلعی جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن فاروق قریشی نے رابطے پربتایاکہ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی طرف سے کوئی پکڑدھکڑنہیں ہوگی اگرکوئی دس روپے والی روٹی فروخت کرے یاپھر15روپے والی بیچے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں