پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ موجودہ مالی سال میں مکمل کیا جائیگا، ملک شاہ محمد وزیر

بدھ 22 جنوری 2020 00:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ موجودہ مالی سال 2019-20 میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی افتتاحی تقریب کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دعوت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے محکمہ اطلاعات کے میڈیا سیل پشاور میں بی آر ٹی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے جون 2021 کی تاریخ دی ہے لیکن صوبائی حکومت کی کوششوں سے اس منصوبے کو موجودہ مالی سال میں ضرور مکمل کیا جائے گا ملک شاہ محمد وزیرنے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی پہچان اچھے ٹرانسپورٹ کا نظام ہوتا ہے اس لیے موجودہ حکومت ٹرانسپورٹ نظام پر بھرپور توجہ دے رہی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کے بی آر ٹی کا منصوبہ پشاور شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور عوامی مشکلات کے تناظر میں شروع کیا گیا اگرچہ اس کی تکمیل کے دوران پشاور کے شہریوں اور خاص طور پر تاجر برادری کو پریشانی کا سامنا رہا جس کا حکومت کو بھرپور احساس ہے تاہم چونکہ پشاور دارالحکومت ہونے کے ناطے پورے صوبہ کے عوام کا شہر ہے اس لیے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ یہاں کے ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے جس کے لیے بی آر ٹی جیسا عظیم منصوبہ شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی کی تکمیل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ملک شاہ محمد وزیر نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ ہماری تحریک انصاف کی پچھلی حکومت میں شروع کیا گیا لیکن یہ منصوبہ پہلے چھ ماہ میں اس لیے مکمل نہ ہوسکا کیونکہ یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے اجمل وزیر نے بی آر ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابو زیشن نے بی آر ٹی جیسے عظیم منصوبے کو سیاست کی نذر کر دیا حالانکہ یہ پختونخوا کے عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد بد عنوانی کی چھان بین کرنے والے ادارے اس کی تحقیقات کر لے صوبائی حکومت ان کو خوش آمدید کہتی ہے نوشہرہ میں بچی کے افسوسناک واقعہ کے حوالے سے اجمل وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور انہوں نے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک ماہ کے اندر اندر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مشیر برائے قبائلی اضلاع نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کیلئے نیا قانون لا رہے ہیں تاکہ ان جیسے درندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میںکہیں پر بھی آٹے کا بحران نہیں ہے، وزیر اعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ نا جائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارورائی کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سے آٹا آ رہا ہے اور اس کے درآمد کرنے پر کسی قسم کی پاپندی نہیں ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں