عوام کو اشیا خورد نوش کے سستے داموں پر فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر مردان

جمعرات 23 جنوری 2020 14:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میں گل بانو نے مردان سٹی میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان نے شہریوں کو اشیائے خوردونوش کے سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز میں تمام چیزوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو اشیائے خوردنوش کوسرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیا خورد نوش کے سستے داموں پر فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے اور جہاں بھی شکایات ہوں گے اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور انتظامیہ بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو سرکاری منظور شدہ پیکیج کے مطابق فراہم کریگی۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو نے مردان سٹی میں مختلف فلور ملز کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوںنے تمام فلورملز میں وافر مقدار میں آٹا کی موجودگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کوبلارکاوٹ آٹاکی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں