مہنگائی کے خلاف 8سیاسی جماعتیں کل احتجاج کریگی

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) مہنگائی کے خلاف 8سیاسی جماعتیں کل احتجاج کریگی آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج ہونے والے سیاسی جماعتوںکے مظاہروں کے لئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی ،جے یو آئی ، نیشنل پارٹی ، مزدورکسان پارٹی ، عوامی ورکر پارٹی ، پختونخوا ولسی تحریک کی جانب سے مظاہروں اور ریلیوں کے لئے پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں خیبر بازار سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی مارچ اور دھرنے جبکہ سٹی ایریا میں احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے ٹریفک کے لئے متبادل انتظامات کی ہدایات بھی کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف علیحدہ علیحدہ طورپر احتجاجی مظاہرے اوردھرنے دیئے جائینگے پشاور سمیت ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں اور دھرنے آج سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے جائینگے پشاور میں ہونے والے مظاہروں کے لئے پولیس کی مزیدنفری کی تعیناتی کی ہدایات کی گئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں