سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور نے سیکورٹی کلیرنس کے بعد 20ملازمین کے موٹر سائیکلوں کو داخلہ کی اجازت دیدی

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور نے سیکورٹی کلیرنس کے بعد 20ملازمین کے موٹر سائیکلوں کو داخلہ کی اجازت دیدی ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پشاور برانچ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کلیرنس کے بغیر ملازمین کی گاڑیوں اور مو ٹرسائیکلوں کے داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کی ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کے ریجنل دفترمیں سیکورٹی کے پیش نظر ملازمین کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی کلیرنس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا تھا کلیرنس مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ بینک پشاور کی انتظامیہ نے 20ملازمین کے موٹر سائیکلوںکے عمارت کے اندر داخل ہونے کی اجازت دیدی ہیں اور اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے مین گیٹ پرگاڑیوں کے نمبر اور ملازمین کے ناموں کی فہرست لگا دی ہیں جبکہ سیکورٹی کلیرنس نہ ہونے تک دیگر ملازمین کی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں پر پابندی تاحکم ثانی عائدہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کو پہلے سے ہی حساس دفاتر میں شامل کیا جا چکا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں