کی پی فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں میں کاروائی

جمعرات 23 جنوری 2020 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کی کینٹین پر چھاپہ۔ عوام کی طرف سے فوڈ اتھارٹی کو شکایات موصول ہونے پر کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران کینٹین میں جو پانی لوگوں کو پلایا جا رہاتھا انتہائی ناقص اور آلودہ تھا۔کینٹین میں دودھ کی لیباریٹری چیکنگ کی گئی جس میں بڑی مقدار میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کینٹین کو موقع پر سیل کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں کا کہنا تھا کہ جب تک بنوں کی عوام کو صاف اور معیاری اشیائے خوردونوش مہیا نہ ہو تب تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں